ڈیرہ اسماعیل خان ،یونیورسٹی کے متعدد انتظامی عہدوں پر تبادلوں کا حکمنامہ جاری کردیا ،

ہفتہ 14 جون 2025 21:44

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے یونیورسٹی کے متعدد انتظامی عہدوں پر تبادلوں کا حکمنامہ جاری کردیا ، یونیورسٹی کے اسٹبلشمنٹ سیکشن سے جاری اعلامیہ کے مطابق زرعی فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد صفدر بلوچ کو ڈائریکٹر ایکڈیمکس کا اضافی چارج ڈین فیکلٹی آف ارٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر کو ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل،اسسٹنٹ پروفیسر انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز ڈاکٹر محمد عدیل کو ڈائریکٹراورک، اسسٹنٹ پروفیسر ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر محمد اعجاز خان کو ڈائریکٹر ایفیلیئیشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی فاروق جان کو ڈپٹی کنٹرولر ایگزامینیشن(کنڈکٹ)، شہزادہ محمد تیمور کو سیکرٹری ٹو وائس چانسلر ، عابد رحمان کو اسسٹنٹ کنٹرولر ایگزامینیشن(سکریسی)، محمد طلحہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی کو ڈپٹی کنٹرولر ایگزام (رجسٹریشن)اور ریاض احمد کو ڈائریکٹر ایڈمیشن کی زمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

\378

متعلقہ عنوان :