ایبٹ آباد ،شادی کی تقریب کے دوران خواجہ سرا قتل،پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا

ہفتہ 14 جون 2025 22:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)ایبٹ آباد میں کالج روڈ پر شادی کی تقریب میں خواجہ سرا کو قتل کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں تھانہ میرپور کی حدود کالج روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکے ایک خواجہ سرا کو قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم توقیر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مقتول زیبی کا تعلق سر گودھا سے تھا، دوسرے زخمی خواجہ سرا کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔