
شہریوں بالخصوص سی ڈی اے ملازمین کی فلاح وبہبود سمیت صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے، محمد علی رندھاوا
ہفتہ 14 جون 2025 22:43
(جاری ہے)
اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر فنانس اور سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کے شہریوں خصوصا سی ڈی اے کے ملازمین کو بہتر طبی سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے ،چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد کے شہریوں خصوصاً سی ڈی اے ملازمین کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ایمرجنسی، او پی ڈی،دیگر شعبوں کے مریضوں کی دیکھ بھال اور لیبارٹریز کی بہتری پر زور دیا۔
چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد نہ صرف سی ڈی اے کے ملازمین، افسران اور ان کے اہلخانہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرناہے بلکہ اسلام آباد کے شہریوں کو بھی اعلیٰ طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کاوشیں کرنا ہے۔ انہوں نےکہا کہ طبی شعبہ میں کیے گئے اقدامات عوام کے لئے صحت کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد دیں گے بلکہ اسلام آباد شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کی طبی ضروریات کو بھی احسن طریقے سے پورا کر نے میں مدد ملے گی ۔ چیئرمین سی ڈی اے ،چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے ملازمین کی فلاح وبہبود سمیت صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے اپنے ملازمین اور ان کے خاندانوں کو دستیاب وسائل میں معیاری علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ھے انہیں مزید بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کی ضرورت ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
تمام پاکستانی شہری اپنی نقل وحرکت محدود رکھیں، بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کی ہدایت
-
450 پاکستانی زائرین کو انخلا کےلئے سہولت فراہم کی گئی۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
-
بھارت کی دوغلی سفارتکاری، شنگھائی تعاون کانفرنس میں ایران کا ساتھ دینے سے انکار
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان
-
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
-
ایران اسرائیل کشیدگی، صرف 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ
-
وفاق نے تمام ترقیاتی منصوبے سندھ کو واپس نہ کیے تو پیپلزپارٹی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، مراد علی شاہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کمیٹی تشکیل، کمیٹی ہفتہ وار بنیاد پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.