
صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز کی مفت فراہمی کا عمل جاری ہے‘عاشق حسین کرمانی
ہفتہ 14 جون 2025 22:51
(جاری ہے)
ضلعی سطح پر کاشتکاروں کے لیے پہلا انعام 10 لاکھ، دوسرا 8 لاکھ اور تیسرا 5 لاکھ روپے نقد مقرر کیا گیا ہے۔اس پروگرام کے تحت 1 تا ساڑھے 12 ایکڑ کے گندم کے کاشتکاروں کو 5000 روپے فی ایکڑ مالی امداد دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ گندم اگاؤ پروگرام کے تحت ملتان ڈویژن میں 109 کاشتکاروں کو ٹریکٹرز فراہم کیے جارہے ہیں۔وزیر زراعت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ گرین ٹریکٹرز پروگرام کے پہلے مرحلے میں 9500 خوش نصیب کاشتکاروں کو ٹریکٹرز فراہم کیے گئیجبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 20 ہزار ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ فیز 2 کے تحت 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے بھی فراہم کیے جا رہے ہیں جن کی حد بڑھا کر 3 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ زمین کی ملکیت کی حد کو بھی 25 ایکڑ تک بڑھا دیا گیا ہے۔ کاشتکاروں کو 30 فیصد رقم نقد نکالنے کی سہولت دی گئی ہے، جبکہ 20 فیصد رقم صرف ڈیزل کی خریداری کے لیے مخصوص ہے۔ اس سہولت کو مؤثر بنانے کے لیے 4000 رجسٹرڈ ڈیلرز اور 700 سے زائد پی ایس او فلنگ اسٹیشنز کو شامل کیا گیا ہے۔تقریب میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے خطاب کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک نے خوش نصیب کاشتکاروں میں مفت گرین ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔تقریب میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو، کمشنر عامر کریم خان،ایم پی اے مقعودہ بی بی،سابق ایم پی اے رانا اعجاز احمد نون،سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی،ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس رانا شبیر احمد خان،ڈائریکٹر جنرلز زراعت پنجاب چوہدری عبدالحمید،نوید عصمت کاہلوں،ڈاکٹر عامر رسول،ڈاکٹر عبدالقیوم،ڈاکٹر ساجد الرحمان سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیرا علی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی
-
ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کراچی‘ ہاکس بے کے سمندر میں نہانے والے 3 میں سے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے، مشعال ملک
-
جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی‘ بیرسٹر سیف
-
دودھ کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے معاشی ثمرات لائیو سٹاک فارمرز تک پہنچانا ضروری ہے،ماہرین لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ
-
لاہور،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں فواد چوہدری،اعظم سواتی اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں 25 جولائی تک توسیع کردی
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.