Live Updates

پشاور، آئندہ سال کے لئے اس رقم کو 135 فیصد اضافہ کرکے 19.11 ارب روپے کر دیا

ہفتہ 14 جون 2025 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)خیبر پختونخوا کے حکومت نے سالانہ بجٹ 2025-26 میں محکمہ زکوٰة، عشر، سماجی بہبود اور خصوصی تعلیم کے لئے گذشتہ سال 08 ارب روپے رکھے تھے جبکہ آئندہ سال کے لئے اس رقم کو 135 فیصد اضافہ کرکے 19.11 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔1.2 ارب روپے کی لاگت سے ڈویژن کی سطح پر'' آٹیزم کا شکارخصوصی بچوں '' کے لئے مراکز کے قیام کا منصوبہ بجٹ میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بے سہارا اور نادار بچوں کی نگہداشت و تربیت کے لئے ادارہ ''زمونگ کور'' کے پانچ نئے کیمپس کے قیام کے لئے 600ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ میں خصوصی طور پر شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں مستحق اور بے سہارا افراد کو عارضی رہائش کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پناہ گاہوں کے قیام کامنصوبہ بھی رواں مالی سال میں شامل کیا گیا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات