فوڈ سیفٹی ٹیموں کا گجومتہ میں کریک ڈاون، 3ہزارلیٹر سے زائد ناقص دودھ تلف ،مقدمہ درج

ہفتہ 14 جون 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا گجومتہ اور اطراف میں کریک ڈاون، 3لاکھ لیٹر دودھ کی چیکنگ کے دوران 3ہزار 250 لیٹر ناقص دودھ تلف، جعلسازی پر مقدمہ درج کروا دیا گیا، ترجمان کے مطابق فیروزپور روڈ پر LWN-3243 نمبری گاڑی کی چیکنگ کی دوران ناقص جعلی دودھ برآمد کر کے تلف کر دیا، تلف کردہ دودھ میں ممنوعہ پاوڈر کی ملاوٹ اور فیٹ کی کمی پائی گئی،موقع پر جدید ترین لیکٹوسکین سے کیے گئے دودھ کے ٹیسٹ ناقص قرار پائے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا علی الصبح ناکہ بندی کر کے 3لاکھ لیٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ کی گئی، مضر صحت دودھ کو لاہور شہر کی مختلف سوسائٹیز اور دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا،جعلی دودھ کا استعمال معدہ جگر اور آنتوں کو متاثر کرتا ہے، دودھ کے معیار کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے بین الاقوامی طرز پر کام کر رہے ہیں،شہری خود فوڈ اتھارٹی بنیں، گھروں میں استعمال کیے جانے والے دودھ کو مفت ٹیسٹ کروائیں، شہری خوراک میں متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223 پر فوری اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :