۳ایف سی بلوچستان (سائوتھ)کی جانب ماشکیل کے نوجوانوں کی دیرینہ خواہش کی پایہ تکمیل فٹسال گرائونڈ کا افتتاح

ہفتہ 14 جون 2025 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) ایف سی بلوچستان (سائوتھ)کی جانب ماشکیل کے نوجوانوں کی دیرینہ خواہش کی پایہ تکمیل فٹسال گرائونڈ کا افتتاح ایف سی بلوچستان (سائوتھ)نے ماشکیل کے نوجوانوں کی دیرینہ خواہش کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے فٹسال گرانڈ کی تعمیر مکمل کی۔ گرائونڈ کی تعمیر کا مطالبہ مارچ کے مہینے میں علاقے کے نوجوانوں نے آئی جی ایف سی بلوچستان (ساتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان سے ملاقات کے دوران کیا تھا۔

آئی جی ایف سی نے فوری طور پر گرانڈ کی تعمیر کی ہدایت کی، جس کے بعد ماشکیل رائفلز نے صرف دو ماہ کے عرصے میں ایک جدید اور معیاری فٹسال گرانڈ تعمیر کر دیا نئے تعمیر شدہ گرانڈ کے قیام کا مقصد علاقے کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور مثبت طرزِ زندگی کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

گرانڈ کی افتتاحی تقریب میں رکنِ صوبائی اسمبلی زابد ریکی، مقامی عمائدین، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی آئی جی ایف سی بلوچستان (سائوتھ)میجر جنرل بلال سرفراز خان تھے۔افتتاحی تقریب کے دوران ایف سی بلوچستان (سائوتھ)کی جانب سے علاقے کی بارہ ٹیموں کو مکمل اسپورٹس کٹس بھی فراہم کی گئیں، جس کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں میں بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔مقامی عمائدین، نوجوانوں اور عوام نے ایف سی بلوچستان (ساتھ)کے امن و امان کے قیام سے لے کر تعلیم، صحت، کھیلوں اور دیگر فلاحی شعبوں میں جاری اقدامات کو بھرپور سراہا، تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔