ش*بنیادی حقوق اور حکومتی اختیارات کے درمیان توازن کے حوالے سے قانونی پیشرفت

ہفتہ 14 جون 2025 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) بنیادی حقوق اور حکومتی اختیارات کے درمیان توازن کے حوالے سے قانونی پیشرفت، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے نظربندی قانون کے سیکشن 3 کی معطلی کیخلاف دائر درخواست پر نیا پانچ رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے فریق وکلاء کو دلائل دینے کیلئے 19 جون کو طلب کر لیا، بینچ کی سربراہی چیف جسٹس عالیہ نیلم کریں گی جبکہ دیگر ارکان میں جسٹس چودھری اقبال، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس امجد رفیق بھی شامل ہیں۔ قبل ازیں جسٹس خالد اسحاق کی معذرت کے باعث سابقہ لارجر بنچ تحلیل ہو گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے نظربندی کے قانون (سیکشن 3) کو معطل کیا تھا جسے پنجاب حکومت نے چیلنج کر رکھا ہے۔