
فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جائیدادوں کے اونر شپ کلیئرنس سرٹیفکیٹس کے رئیل ٹائم اجراء میں پنجاب بھر میں سرفہرست ہونے کا اعزاز حاصل
ہفتہ 14 جون 2025 20:35
(جاری ہے)
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبداللہ نور و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ایف ڈی اے کی سروسز تیز رفتار فراہمی کے لئے پرعزم ہیں اس سلسلے میں متعدد اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں چار رہائشی کالونیوں ایف ڈی اے سٹی، سرسید ٹائون، عوامی کالونی، گلستان کالونی نمبر1 اور 2 کی پراپرٹیز کے اونر شپ کلیئرنس سرٹیفیکٹس کے اجراء کے بعد مزید تین رہائشی کالونیوں ناظم آباد ، گلشن کالونی اورملت ٹائون کے جائیداد مالکان کو یہ سہولت میسر آئے گی جبکہ یکم جولائی2025ء سے بقایا دس رہائشی کالونیوں کی جائیدادیں اس سسٹم میں شامل ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اونر شپ کلیئرنس سرٹیفکیٹس کے حصول کے لئے اب درخواست گزاروں کو بار بار دفتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے اس سلسلے میں درخواست دھندہ کو بیک وقت تمام شعبوں کی رپورٹس اور آن لائن پے منٹ کے فوری بعد یہ سرٹیفکیٹ جاری ہوجائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے اقدامات کے تحت جائیداد مالکان آن لائن اپلائی کر کے گھر بیٹھے اونرشپ کلیئرنس سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے۔ اس موقع پر رئیل ٹائم اجراء کے بعد اونرشپ کلیئرنس سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والے درخواست گزاروں نے سروس ڈیلیوری کے حوالے سے ایف ڈی اے کے جدید اقدامات کے تحت تیز رفتار سروس ڈیلیوری کو سراہا اور کہا کہ انہیں درخواست جمع کرانے کے فوری بعد اونرشپ سرٹیفکیٹ جاری کرنا قابل ستائش اقدام ہے جسکی بدولت انہیں بے حد ریلیف حاصل ہوا ہے۔ cمزید قومی خبریں
-
پنجاب کابینہ کا 27واں اجلاس، وزیر اعلی مریم نواز شریف کا عوامی خدمت کا تاریخی پیکج پیش کرنے کا اعلان
-
وزیرا علی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی
-
ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کراچی‘ ہاکس بے کے سمندر میں نہانے والے 3 میں سے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے، مشعال ملک
-
جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی‘ بیرسٹر سیف
-
دودھ کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے معاشی ثمرات لائیو سٹاک فارمرز تک پہنچانا ضروری ہے،ماہرین لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ
-
لاہور،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں فواد چوہدری،اعظم سواتی اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں 25 جولائی تک توسیع کردی
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.