Live Updates

‘خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 26-2025 کے سالانہ بجٹ میں کھیل اور امور نوجوانان کے شعبے کو ترجیح دیکر اس کے لیے خطیر رقم مختص کی

ہفتہ 14 جون 2025 21:05

خ*پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 26-2025 کے سالانہ بجٹ میں کھیل اور امور نوجوانان کے شعبے کو ترجیح دیکر اس کے لیے خطیر رقم مختص کی ہے۔اس شعبے کیلئے گذشتہ بجٹ 8.9 ارب روپے تھا جسے آئندہ سال کیلئے 30 فیصد بڑھا کر 11.6 ارب روپے کردیا گیا ہے۔ حکومت نے نوجوان طبقے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے شروع کردہ فلیگ شپ منصوبے احساس نوجوان پروگرام کیلئے 1.5 بلین روپے مختص کئے ہیں۔

بجٹ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی کیلئے 800 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔اس طرح فٹسال گراؤنڈز کے قیام کیلئے 316.8 ملین روپے رکھے گئے ہیں جبکہ صوبہ بھر میں کھیلوں کے سہولیات کی ترقی،سٹینڈرڈائزیشن اور اپگریڈیشن کیلئے 11 ملین روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

نئے مالی سال کے بجٹ میں یوتھ ڈویلپمنٹ پیکج کیلئے 315 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

مالی سال کے بجٹ میں ضلع بونیر میں ایک بین الاقوامی معیار کے کثیر المقاصد انڈور جمنازیم کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کیلئے کھیلوں اور صحت مند جسمانی سرگرمیوں کی جدید سہولیات فراہم کی جاسکیں۔اسی طرح خیبر پختونخوا کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں خواتین کیلئے انڈور کھیلوں کے سہولیات کے قیام کا منصوبہ بھی تجویز کیا گیا ہے۔ معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کھیل اورامور نوجوانان کو ترجیحات میں شامل کرنا صوبائی حکومت کا ایک اہم قدم ہے جو وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی قیادت میں صوبائی وزیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخرجہان کی کوششوں سے ترقی کی جانب گامزن ہے اور اس کیلئے خطیر رقوم مختص کرنا اس عزم کا ثبوت ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات