پشاور تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کی بروقت کارروائی، اقدام قتل میں ملوث ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ہفتہ 14 جون 2025 21:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) پشاور ایس پی سٹی ڈویژن محمد عتیق شاہ خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل محمد سعید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی حمید خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ گزشتہ روز فوری کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے منہ زبانی تکرار پر فائرنگ کرکے دختر نور ولی کو شدید زخمی کر دیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی حمید خان نے دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ کلاشنکوف، دو عدد پستول بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، ملزمان کے خلاف ابوبکر ولد نورولی کی مدعیت میں مقدمی درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، تفصیلات کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود مسکین آباد میں منہ زبانی تکرار پر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل محمد سعید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی حمید خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ گزشتہ روز فوری کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے قدام قتل میں ملوث ملزمان آیاز، فیاض پسران امان اللہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منہ زبانی تکرار پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کرلیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔