پشاور تھانہ پھندو سہیل خان کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

ہفتہ 14 جون 2025 21:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) پشاور ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی گلبہار سرکل اختر نصیر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو سہیل خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں غیر قانونی اسلحہ، شراب، منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں، کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے قبضے سے دو عدد پستول، پانچ بوتل شراب، ہزاروں روپے مالیت کی چرس اور مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی گلبہار سرکل اختر نصیر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو سہیل خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ مختلف جرائم میں ملوث ملزمان الطاف، اویس، اکبر علی، شکیل، انس، جواد اور گل ولی کو گرفتار کرلیا، کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے قبضے سے دو عدد پستول، پانچ بوتل شراب، ہزاروں روپے مالیت کی چرس اور مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔