عثمان غنیؓ کی یوم شہادت پر آج دوپہر اکرم ہسپتال خلفائے راشدین چوک سے ریلی نکالی جائے گی، مولانا محمد رمضان مینگل

ہفتہ 14 جون 2025 21:45

bکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) سنی علماء کونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ سیدنا حضرت عثمان غنیؓ کی یوم شہادت کے موقع پر آج دوپہر 3 بجے اکرم ہسپتال خلفائے راشدین چوک سے ریلی نکالی جائے گی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچے گی انہوں نے تاجر برادری شہریوں اور میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ ریلی میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ ریلی کے حوالے سے سنی علماء کونسل بلوچستان کے ذمہ داران عہدیداروں اور کارکنوں نے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے ریلی کی قیادت سنی کونسل کے امیر اور دیگر قائدین کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت خلفائے راشدین کے خصوصی ایام کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرکے ان کے ایام کو سرکاری سطح پر منانے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ خلفائے راشدین کی زندگی پر روشنی ڈال کر ان کے دین اسلام کیلئے دی گئی قربانیوں کو آشکار کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :