ًدریائے کہنار سے رمضان کی لاش نکالنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لایا جائے گا، ملک عادل بازئی

ہفتہ 14 جون 2025 21:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی نے کہا ہے کہ وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشین سے تعلق رکھنے والے نوجوان رمضان کی دریائے کنہار سے نعش نکالنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان سے پشین کے رہائشی سیاح محمد رمضان کی لاش نکالنے کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لانے کی استدعاکی تھی اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

بتایا گیا کہ مانسہرہ لوہار بانڈہ کے مقام پر دریاے کنہار میں گزشتہ روز رمضان ولد تیمور بلوچستان کا رہاشی دریائے کنہار میں بہہ گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کی ہدایت پر مانسہرہ کی واٹر ریسکیو ٹیم کا لواحقین کے ہمراہ لوہار بانڈہ مہانڈری تک سرچ آپریشن جاری ہے ۔ملک عادل خان بازئی نے نعش کی تلاش کرنے اور نکالنے کیلئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور سے ٹیلوفونک رابطہ کرکے تمام ذرائع بروئے کار لانے کی استدعا کی جس پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ملک عادل خان بازئی نے تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔