ڈائریکٹرجنرل انسپکٹوریٹ آف پبلک پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی رحیم یارخان آمد‘ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوشن سٹاف سے ملاقات‘ oپنجاب لیگل ایڈ ایجنسی کو فعال کرنے بارے ہدایات جاری کیں

ہفتہ 14 جون 2025 21:45

) رحیم یارخان(آن لائن)ڈائریکٹرجنرل انسپکٹوریٹ آف پبلک پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی رحیم یارخان آمد‘ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوشن سٹاف سے ملاقات‘پنجاب لیگل ایڈ ایجنسی کو فعال کرنے بارے ہدایات جاری کیں۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹرجنرل انسپکٹوریٹ آف پبلک پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ محمد اطہر مسعود نے رحیم یارخان کا دورہ کیا‘ رحیم یارخان آمد پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرملک محمد ارشد سعید نے اپنی ٹیم ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرچوہدری محمود نواز‘اسسٹنٹ پبلک پراسکیوٹرزراؤ محمد امجد‘فاروق خان‘حافظ غلام عباس‘احمد رضا‘ملک فرخ مختار‘ملک ناصر اعوان‘ماریہ درانی‘صائمہ عرفان ودیگر سٹاف کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرملک محمد ارشد سعید نے انہیں پنجاب لیگل ایڈایجنسی محکمہ پبلک پراسیکیوشن حکومت پنجاب سے متعلق انتظامات بار ے آگہی دی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل انسپکٹوریٹ آف پبلک پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ محمد اطہر مسعود نے کہا کہ پنجاب لیگل ایڈایجنسی محکمہ پبلک پراسیکیوشن حکومت پنجاب کی اس مہم کو کامیاب بنایا جائے گا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے فیملی کیسز میں صرف خواتین اور فوجداری مقدمات میں نادار مردوخواتین کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کیلئے ہر تحصیل و ضلع میں پبلک پراسیکیوشن آفس میں سیل قائم کر دئے گئے ہیں جہاں مستحق مردو خواتین جن کی ماہانہ آمدپچاس ہزار سے کم ہے وہ درخواست دیکر قانونی مدد حاصل کر سکے گا۔