ژ*سندھ بجٹ، ججز کیلئے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے سے ریسٹ ہائوس تعمیر کرنے کا فیصلہ

۵بجٹ میں محکمہ قانون سندھ و عدلیہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر ایک ارب 75 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کیے

ہفتہ 14 جون 2025 21:45

ج*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) سندھ حکومت نے ہائیکورٹ کے ججز کیلئے ہاکس بے کے پر فضا مقام پر 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے ریسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت نے نئے مالی سال برائے 2025۔

(جاری ہے)

26 میں محکمہ قانون سندھ و عدلیہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر ایک ارب 75 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔ان منصوبوں میں عدالت عالیہ کے ججز کے لیے ہاکس بے کے پرفضا مقام پر ریسٹ ہاؤس تعمیر کرنے کا نیا منصوبہ بھی شامل ہے جس کیلئے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :