عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی خصوصی شرکت اور دیگر قوم دوست وطن دوست جمہوریت پسند رہنما انہیں خراج تحسین پیش کرینگے

ہفتہ 14 جون 2025 22:40

ُ کوئٹہ/چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا ہے کہ اکابرین کی جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت صد سالہ جہد تاحال محو سفر ہے تحریک آزادی سے لیکر آج کی عوامی نیشنل پارٹی تک کا یہ پر خار راستہ مشکلات مصائب کے باوجود اپنی منزل کیجقنب رواں دواں ہے نواب ارباب عبدالقادر کاسی تحریک آزادی سے لیکر آخری سانس تک قومی تحریک سے جڑے رہے اور کبھی بھی مراعات کے تابع نہ ہوئے اسی طرح نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کی جدوجہد قابل تقلید ہے اے این پی کے پلیٹ فارم سے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیگی 16جون کو اربابِ ہاس میں ان اکابرین کی یاد میں منعقدہ ریفرنس دوررس اثرات کاحامل ہے جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی خصوصی شرکت اور دیگر قوم دوست وطن دوست جمہوریت پسند رہنما انہیں خراج تحسین پیش کرینگے کارکن اور ذمہ داران بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی سیکرٹری ملک امان اللہ خان کاکڑ ضلعی صدور ثنااللہ کاکڑ عبدالخالق حقمل ضلعی جنرل سیکرٹریز حمزہ کاکڑ سمیع اللہ خان اچکزئی ضلعی سنئیر نائب صدرحاجی شان عالم ضلعی جوائنٹ حاجی ماسٹرترہ کئی ضلعی لیبر سیکرٹری شیربابو درانی ضلعی سیکرٹری اطلاعات زین اللہ درانی گل جانو ملک عمر غوث نسیم پشتون پال محمد اکرم یونٹ صدور قاری علی محمد صدام خان اورحافظ عدنان ودیگر نے جبل نور، مغربی بائی پاس،ہزارگنجی، مشرقی بائی پاس اور باچاخان مرکز چمن میں ورکرز اجلاسوں کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر حاجی وزیر خان نے ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا مقررین نے کہا کہ نواب ارباب عبدالقادر کاسی نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کی برسی ایسے حالات میں منانے جارہے ہیں جب خطہ آگ خاک وخون کی دہلیز پر کھڑا ہے اس تمام تر صورت حال ہمیں بحیثیت قوم اپنے وطن اور مٹی کی تحفظ کیلئے غور فکر کرنا ہوگا مقررین نے کارکنوں اور ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ 16جون کو ارباب ہاس کوئٹہ میں منعقد برسی کے موقع پر یادریفرنس میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں

متعلقہ عنوان :