WHOکے اشتراک سے سرگودھا سمیت تمام اضلاع میں سروائیکل کینسر سے بچائو کی ویکسینیشن مہم

اتوار 15 جون 2025 11:30

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)حکومت پنجاب عالمی ادارہ صحت (WHO) کے اشتراک سے سرگودھا سمیت تمام اضلاع میں سروائیکل کینسر سے بچائو کی ویکسینیشن مہم شروع کر رہی ہے۔جس میں 9 سے 14 سال کی عمر کی تمام بچیوں کو HPV ویکسین اسکولوں اور فیلڈ ٹیموں کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ ویکسین محفوظ، مثر اور عالمی سطح پر منظور شدہ ہے، جو خواتین میں لاحق ہونے والے دوسرے بڑے کینسر سے بچا کے لیے ناگزیر ہے۔

زرائع کے مطابق سرگودھا میں اس مہم کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد وسیم نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ اس ویکسینیشن مہم کے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور والدین کو اعتماد میں لیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے آگاہی مہم بھرپور انداز میں چلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :