ہائوسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین کی داد رسی نہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت (آج ) ہو گی

اتوار 15 جون 2025 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ میںہائوسنگ سوسائٹیوں کے فراڈ سکینڈل کے متاثرین کی داد رسی نہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا ء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست گزار وکلا کو نیب ، ایل ڈی اے ، بلدیات سمیت متعلقہ محکموں کے تحریری جواب کی روشنی میں دلائل دینے کی ہدایت کررکھی ہے ۔

عدالت نے ڈی جی نیب ، سیکرٹری بلدیات ،ڈی ایل ڈی اے سمیت دیگر افسران کو آئندہ سماعت پرحاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے،شہری عدنان جعفری سمیت دیگرکی جانب سے 2023 میں درخواستیں دائر کی گئیں،جس میں پلاٹ سکینڈل کے متاثرین نے متعلقہ محکموں سے داد رسی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیاگیا۔