Live Updates

بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی سے متعلق آگاہی کا عالمی دن اتوار کو منایا گیا

اتوار 15 جون 2025 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی سے متعلق آگاہی کا عالمی دن (WEAAD) اتوار کو منایا گیا تاکہ طویل مدتی نگہداشت کی سہولیات میں معمر افراد کے ساتھ بدسلوکی پر توجہ دی جا سکے۔اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد ہنگامی حالات جیسا کہ قدرتی آفات، وبائی امراض اور تنازعات کے دوران بوڑھے افراد کی حفاظت اور مدد کی ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔

رواں سال اس دن کا موضوع ہے ’’طویل مدتی نگہداشت کی سہولیات میں عمر رسیدہ افراد کے ساتھ بدسلوکی کا ازالہ: ڈیٹا اور ایکشن کے ذریعے‘‘ منتخب کیا گیا ہے۔بین الاقوامی نیٹ ورک فار دی پریوینشن آف ایلڈر ابیوز (INPEA) کی درخواست پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنی قرارداد دسمبر 2011 میں اس دن کو باقاعدہ طور پر ایک عالمی دن کے طور پر تسلیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی کی تعریف "ایک بار یا بار بار کی جانے والی کارروائی، یا کسی مناسب کارروائی کا نہ ہونا ہے جو کسی ایسے رشتے کے ساتھ کی جاتی ہے جہاں اعتماد کی توقع ہو اور جو کسی بوڑھے شخص کے نقصان یا تکلیف کا باعث بنتی ہو۔یہ ایک عالمی سماجی مسئلہ ہے جو دنیا بھر میں لاکھوں معمر افراد کی صحت اور انسانی حقوق کو متاثر کرتا ہے اور ایک اہم مسئلہ بھی ہے جو عالمی برادری کی توجہ کا مستحق ہے۔ بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی سے متعلق آگاہی کے عالمی دن کی مناسبت سے مختلف اداروں کے زیر اہتمام تقریبات میں اس اہم سماجی مسئلہ کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات