
ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، کسی قسم کی غفلت، تاخیر یا بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، نورالامین مینگل
اتوار 15 جون 2025 15:50
(جاری ہے)
سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہریوں کو پینے کا صاف پانی اور جدید سیوریج نظام کی فراہمی کے ترقیاتی منصوبوں میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں جن پر عملدرآمد کی رفتار اور معیار کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔
اسی وژن کے تحت پنجاب میں واسا کے مزید 10 اداروں کے قیام کا منصوبہ تشکیل دیا جا رہا ہے تاکہ بنیادی سہولیات کا دائرہ صوبے کے ہر کونے تک وسیع کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ واسا کے تحت ڈیڑھ سو ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن کی تیزی سے کامیاب تکمیل کی خود نگرانی کریں گے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لیے کوالٹی ایشورنس کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جبکہ تکنیکی اور فنی پہلوؤں کی کڑی نگرانی کے لیے محکمانہ سطح پر خصوصی مانیٹرنگ سیلز بھی قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کے دوران لوگوں کی سہولتوں اور شہری حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے، سیوریج اور واٹر سپلائی کے منصوبوں میں غیر ضروری کھدائی سے گریز اور جہاں کہیں گڑھے یا کھدائی ہو، وہاں بروقت بحالی یقینی بنائیں تاکہ یہ ترقیاتی سرگرمیاں عوام کے لئے اذیت کا باعث نہ ہوں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی، سستی یا بددیانتی ناقابل قبول ہے، تاخیر کے شکار یا غیر ضروری زیر التوا منصوبوں کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام متعلقہ افسران ترقیاتی عمل میں بھرپور ذمہ داری،گہری توجہ اور سنجیدگی اختیار کریں۔ انہوں نے واسا افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو میں اضافہ کے لیے پائیدار اور جامع حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ ادارے کی مالی خود کفالت کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے ایف ڈی اے افسران سے کہا کہ جدید طرز پر شہری ترقی کے لیے میگا پراجیکٹس ترتیب تجویز کریں جن کے لئے فنڈز کے حصول کا بندوبست کریں گے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبہ کے شہروں کو صاف ستھرے، خوبصورت و جاذب نظر ماحول کے ساتھ ماڈرن طرز پر استوار دیکھنا چاہتی ہیں اس مقصد کے لئے پی ایچ اے کو شہری خوبصورتی اور تزئین وآرائش کے منصوبوں پر فوری اور سنجیدہ اقدامات کو آگے بڑھانا چاہیئے۔ انہوں نے تاکید کہ پی ایچ اے کی طرف سے مقامی سطح پر مالی وسائل میں اضافہ مستحکم پلان تیار کیا جائے اور سٹی بیوٹیفکیشن کے لیے تخمینہ جات کے ساتھ ہمہ جہت تخلیقی و ترقیاتی تجاویز پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ بند ٹیوب ویلز کو ہنگامی بنیادوں پر فعال کیا جائے اور پارکس و گرین بیلٹس کو پائیدار بنیادوں پر شاندار بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کو ایک پر کشش، سرسبز اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری، مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے دلاور خاں نے بریفننگ کے دوران جاری و نئے ترقیاتی منصوبوں، فنڈز کی تفصیلات، محکمانہ کارکردگی اور بعض درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے نظام اور مہنگائی کے اثرات پر جامع رپورٹ تیار کی جائے ،وفاقی وزیرصحت
-
پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری
-
اوورسیز پاکستانیوں کو 120 دن کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے، پی ٹی اے
-
مریم نواز کا ضلع باجوڑ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس، لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
-
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شامل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1198 زخمی
-
کسی بھی درخواست کو التوا میں نہ رکھا جائے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر
-
گھریلو ناچاقی کے بعد 5دن سے لاپتہ جواں سال لڑکی مل گئی
-
پی ایچ اے لاہور کی جانب سے فلاور شاپ پر پھولوں کی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز
-
وزیراعلیٰ مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں،اچانک معائنہ ، دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
-
صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.