فلاحی ادارے اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والی این جی اوز کی رجسٹریشن کیلئے تمام محکمے اپنا کردار ادا کریں،ڈپٹی کمشنر

اتوار 15 جون 2025 15:50

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے زیرصدارت پنجاب چیریٹی کمیشن ضلعی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو)شبیر حسین بٹ، (جنرل) فیصل سلطان، اسسٹنٹ کمشنرز (صدر ناصر شہزاد، ایچ آر صائمہ خان، بذریعہ ویڈیو لنک کامونکی ماہم واحد، وزیر آباد مراد حسین نیکو کارہ، نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزاہ) ڈی او انڈسٹریز محمد شفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میڈیم سمیرا اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ فلاحی ادارے اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والی این جی اوز کی رجسٹریشن، ورکنگ کو پنجاب چیریٹی کمیشن کے مطابق کرنے کیلئے تمام محکمے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ محکموں کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات اور قانونی پچیدگیاں متعلقہ این جی اوز دور کریں۔ جو این جی اوز پنجاب چیریٹی کمیشن کے پورٹل پراپنی رجسٹریشن نہیں کروا رہے ان کا آپریشنل ورک کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور رجسٹریشن بھی منسوخ کردی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنرز، قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے غیرسنجیدہ این جی اوز کو قانون کے تابع لائیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور رجسٹریشن کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ حکومت پنجاب کی جاری ہدایات پرعملدرآمد کراتے ہوئے عدم پیروی کرنے والی این جی اوز، این پی اوز کی رجسٹریشن معطل کردیں اوران کے آپریشنزکو بھی بند کریں۔ قوانین کے مطابق کام نہ کرنے والی این جی اوز کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :