م*الحمراء میں معروف میوزک ڈائریکٹر نثار بزمی کو خراج عقید ت پیش کرنے کیلئے تقریب

اتوار 15 جون 2025 20:10

ص*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں مشہور و معروف میوزک ڈائریکٹر نثار بزمی کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لئے پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔چیئرمین الحمراء رضی احمد مہمان خصوصی تھے۔ نثار بزمی اور انکے فن کو یاد کرنے والوں سے ہال نمبر 2بھرا ہوا تھا۔انور رفیع اور شازیہ علی پروگرام کے منتظمین تھے۔

(جاری ہے)

اپنے منفرد اسلوب کے مالک اسلم سیماب نے تقریب نے نظامت کی اور چیئرمین الحمراء رضی احمد اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین الحمراء رضی احمد نے کہا کہ الحمراء نثار بزمی کے فن کے آگے بڑھا رہا ہے۔پروگرام میں نامور گلوکار انور رفیع، غلام عباس، سائرہ نسیم،عذرا جہاں، تنویر آفریدی،جوہر علی، سافی علی گلفام عباس،پپو سمراٹ، رخسان آر کے ودیگر نے پرفارم کیا۔ تقریب میں نثار بزمی کی زندگی پر تیار کی گئی ڈاکو منٹری دیکھائی گئی۔نثار بزمی نے بلاشبہ ایک ادارہ کی حیثیت رکھتے ہیں،انھوں نے اپنے فن سے لگن کا حق ادا کردیا۔

متعلقہ عنوان :