فزکس کے این کے ماڈل سے تعلیم کے ذریعے مستقبل میں دور رس نتائج سامنے آئیں گے،سینئر سب انجنیئر محکمہ بلڈنگ ملتان

اتوار 15 جون 2025 20:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ملتان کے سینئر سب انجنیئر مانیٹرنگ محمد عثمان ملک نے کہا ہے کہ فزکس کے این کے ماڈل سے تعلیم کے ذریعے مستقبل میں دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز یہاں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد عثمان نےانکشاف کیا کہ فزکس آف لائٹ این کے ماڈل پر انہوں نے بہت زیادہ ریسرچ کی ہے اور وہ اب تک 20 سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فزکس کے این کے ماڈل سے تعلیم کے ذریعے مستقبل میں دور رس نتائج سامنے آئیں گے، اس حوالے سے ناسا کو بھی مضامین بھیج چکا ہوں اور سوالات کے جوابات دیئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں دینی علوم کی طرف بھی خصوصی توجہ دینی چاہیے ،جس سے ہمیں بیش بہا مفید معلومات مل سکتی ہیں۔محمد عثمان نے کہا کہ بہت جلد ایگریکلچرل اور میڈیکل سائنس پر بھی کتاب لکھوں گا،تاکہ زرعی حوالے کے ساتھ ساتھ میڈیکل سائنس کی لکھی گئی کتب سے بھی میڈیکل میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ مستفید ہوں اور انسانیت کی بھلائی کے لیے آگے بڑھیں۔

متعلقہ عنوان :