اسرائیل کے کسی بھی مسلم ملک پر حملے کیخلاف مسلمان متحد ہوجائیں، یمنی حوثی لیڈر

اتوار 15 جون 2025 21:05

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)یمن کی انصار اللہ تحریک (یمنی حوثیوں)کے سربراہ نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جوابی کارروائی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تہران کے پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عبدالمالک الحوثی نے یمنی دارالحکومت صنعا سے نشر ہونے والی ٹیلی ویژن تقریر میں ایرانی قیادت اور عوام سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے زور دیا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کا حقیقی مفاد اسی میں ہے کہ وہ کسی بھی مسلمان ملک پر اسرائیلی دشمن کے حملے کیخلاف جدوجہد میں بھرپور حمایت کریں۔