خیبرپختونخوا میں بچوں کے ساتھ 4 ماہ کے دوران 128 ہراسگی واقعات رپورٹ ،183 ملزمان قانون کٹہرے میں ہیں،پولیس

پیر 16 جون 2025 10:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) خیبرپختونخوا میں بچوں کےساتھ 4 ماہ کے دوران 128 ہراسگی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ صوبہ بھر میں تشدد یا دیگر واقعات میں 36 بچوں کی اموات بھی واقعہ ہوئی ہیں۔سنٹرل پولیس آفس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بچوں کےساتھ 4 ماہ کے دوران 128 ہراسگی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، اور یہ واقعات سال رواں کے ابتدائی 4 ماہ میں رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ ان ابتدائی چار ماہ میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے 3 واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سی پی او حکام کے مطابق ایف آئی ار کے اندراج پر ان میں ملوث 205 ملزمان نامزد ہوئے ہیں، جن میں 183 ملزمان کو قانون کے کٹہرے تک پہنچا کر 89 فیصد کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔انسپکٹر جنرل ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس بچوں کے تحفظ اور انہیں محفوظ اور پرامن ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، بچوں پر عدم تشدد کی پالیسی پر کاربند ہیں، کمسن ملزمان سے متعلق جیوینائل قانون کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد کے واقعات میں کمی مربوط حکمت عملی کا نتیجہ ہے، جہاں پروایکٹیو اور کمیونٹی پولیسنگ کے تحت گاوں کی سطح پر علاقہ عمائدین ساتھ ملکر اقدامات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :