امریکیوں کے خلاف تشدد کے امکانات بڑھ رہے ہیں، عراق میں امریکی سفارتخانے کا انتباہ

پیر 16 جون 2025 11:15

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)عراق میں امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ وہ تشدد یا امریکی ملکیت والے کاروباروں اور امریکیوں کے اکثر مقامات کے خلاف حملوں کے بڑھتے ہوئے امکانات سے آگاہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں سفارت خانے نے عراق میں تمام امریکیوں پر زور دیا کہ وہ غیر ملکیوں کی کثرت والی جگہوں اور کسی بھی بڑے اجتماع یا ہجوم سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :