ایبٹ آباد،کوٹھیالہ تا مصر سڑک کا افتتاح

پیر 16 جون 2025 12:07

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے ایک کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی کوٹھیالہ تا مصر سڑک کا افتتاح کر دیا۔ سڑک کی پختگی کی خوشی میں کوٹھیالہ میں نذر محمد اعوان اورملک کامران کی جانب سے ایک جلسہ منعقد کیا گیا۔ کھوٹیالہ پہنچنے پر رکن قومی اسمبلی علی خان جدون اور رکن صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون کا زبردست استقبال کیا گیا۔

علی خان جدون اور افتخار خان نے کوٹھیالہ تا مصر پی سی سی سڑک کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ نذر محمد اعوان نے کہا کہ 70 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی رکن قومی اسمبلی نے علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز دیئے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی علی خان جدون اور رکن صوبائی اسمبلی افتخار احمد خان جدون نے لوئر تناول میں بھی مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیل لوئر تناول ملک جنید تنولی بھی موجود تھے۔ رکن قومی اسمبلی علی خان جدون اور رکن صوبائی اسمبلی افتخار احمد خان جدون نے لوئر تناول کے گاوں پنج گلی میں 73 لاکھ روپے کی لاگت سے سڑک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مصر گاوں میں بات چیت کرتے ہوئے کرتے ہوئے علی خان جدون نے بتایا کہ الیکشن کے موقع پر حلقہ کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا وقت شروع ہو چکا ہے، ہم عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے، ہمارا مقصد حلقہ کے لوگوں کی خدمت ہے جس کی تکمیل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے حلقہ میں بلاتفریق ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، ایک ایک پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر صرف ہو رہا ہے، ہمارا ہمیشہ سے یہ عزم رہا ہے کہ ترقیاتی کام لوگوں کا حق ہے اور ہم یہ حق انہیں ان کی دہلیز پر فراہم کریں۔