سرگودھا ، دو بچوں کا 32 سالہ محنت کش باپ ٹرین کی زد میں آ کر جاںبحق

پیر 16 جون 2025 12:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)سرگودھا میں جانورں کا چارہ لینے جانے والا دو بچوں کا 32 سالہ محنت کش باپ ٹرین کی زد میں آ کر جاںبحق ہو گیا جس کی نعش ضرور کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا سلانوالی روڈ پرقصبہ شاہ نکڈر کے قریب 151 شمالی کا 32 سالہ محنت کش دو بچوں کا باپ عمر حیات ہزارہ ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا جس کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔