ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد کی ہفتہ وار کارگردگی رپورٹ جاری ،1122 نے 138 متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا

پیر 16 جون 2025 13:22

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد جان محمد آفریدی نے ہفتہ وار کارکرگردگی رپورٹ جاری کر دی، ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو گزشتہ ہفتے 11830 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 166 ایمرجنسی کالز تھیں جن کے نتیجے میں 138 متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد ساجد اقبال کے مطابق 15 ٹریفک حادثات، 121 میڈیکل ایمرجنسیز، آگ لگنے کے 22 واقعات سمیت 7 متفرق ریکوری ایمرجنسیز تھیں، 47 مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کے حصول ریفرل ایمرجنسی کے تحت بہتر علاج کےلئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :