منڈیوں میں طلب و رسد پر کڑی نظر رکھ کر مہنگائی مافیا کو نکیل ڈالی جارہی ہے،کمشنر عامرکریم خان

پیر 16 جون 2025 14:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) کمشنرعامرکریم خاں نے کہاکہ عید الاضحیٰ پر مثالی صفائی آپریشن کرکے شہریوں کو ریلیف دیا گیا،ستھرا پنجاب مہم کو عید الاضحیٰ صفائی آپریشن کی طرزپرجاری رکھا جائے،منڈیوں میں طلب ورسد پر کڑی نظررکھ کرمہنگائی مافیا کو نکیل ڈالی جارہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈویڑنل انتظامیہ کا کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف سمیت ڈپٹی کمشنرزنے شرکت کی ۔اجلاس میں تجاوزات ،پرائس کنٹرول ،شجرکاری،ستھرا پنجاب سمیت مختلف منصوبوں پر کمشنر کوبریفننگ دی گئی ۔کمشنر نے اس موقع پرمزید کہاکہ گر میوں کی چھٹیوں میں تعلیمی اداروں سمیت عوامی مقامات پر بھرپورشجرکاری کی جائے،عوامی مفاد میں تعمیراتی ملبہ شاہراؤں پر پھیکنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہے،تعمیراتی ملبہ نہ اٹھانے والوں کے خلاف وارننگ کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ادبی شخصیات و فنکاروں کے گھروں پراعزازی تختیاں نصب کرنے کا آغاز کیا جارہا ہے۔ریڑھی بازار اور کسان سہولت سنٹر عوامی ریلیف کا ذریعہ ،دائرہ کار بڑھایا جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے بتایاکہ محرم الحرام کے حوالے سے موثر سکیورٹی و حکمت عملی تربیت دی گئی ہے۔پرائس کنٹرول کیلئے مجسٹریٹس کو تھانہ کی سطح پر ٹاسک دے دیا گیا ہے۔