
امریکا اس وقت جنگ بندی کی کوشش کرتا ہے جب اس کا حامی جنگ میں پِٹ رہا ہو، حافظ نعیم الرحمان
منگل 17 جون 2025 22:31

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا ایجنڈا گریٹر اسرائیل ہے جو بیقابو ہوگا، اسرائیل کا ایک نشانہ ایران ہے اور دوسرا پاکستان ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا اسرائیل اور امریکا کو برداشت نہیں، اسرائیل فلسطین میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کر رہا ہے، غزہ میں بدترین صورتحال ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک کو ایران اور فسلطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، تمام مسلم ممالک کو سوچنا چاہیے کہ آج ایران پرحملہ ہوا ہے کل ہم پر بھی ہو سکتا ہے، اس وقت جو صورتحال ہے اس میں ہمیں ایران کا ساتھ دینا چاہیے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوتی ہے تو یہاں وہ کمی نہیں کی جاتی، عالمی مارکیٹ میں جیسے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتی ہیں یہاں بھی بڑھا دی جاتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی کو ختم کیا جائے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیر خزانہ کہہ رہے ہیں کہ آج بہت بحران ہیں، کچھ روز پہلے کہہ رہے تھے کہ معیشت اوپر کی طرف جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے تنخواہ دار طبقے سے پانچ سو ارب روپے وصول کیے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت ٹیکس کم کرے، پیٹرول کی قیمت خود ہی کم ہوجائے گی۔ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید ٹیکس لگانے جارہی ہے، سندھ میں تعلیمی لحاظ سے بدترین صورتحال ہے، کچے کے ڈاکو اور پکے کے ڈاکو مل کے سندھ کو لوٹ رہے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ کا 98 فیصد اجرا بڑی کامیابی ،تمام وزارتوں، بیوروکریسی ،وزیر خزانہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا گوجرانولہ میں اہم اجلاس
-
سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے سندھ حکومت پر الزامات لگانا حافظ نعیم کی پرانی عادت ہے،شرجیل انعام میمن
-
ایران اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے‘ گورنر پنجاب
-
دوہرے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے 2 مجرمان بری
-
امریکا اس وقت جنگ بندی کی کوشش کرتا ہے جب اس کا حامی جنگ میں پِٹ رہا ہو، حافظ نعیم الرحمان
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان کابینہ کا اجلاس ، مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دی گئی
-
ایران کی پارلیمنٹ کے اظہار تشکر کے الفاظ قابل تحسین ہیں، شازیہ مری
-
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اونٹوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ کیمل ڈے ‘‘ 22 جون کو منایا جائے گا
-
26نومبر کا احتجاج ،سٹیٹ کونسل مقرر کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل منظور
-
کسان دوست بجٹ اور زرعی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہیں ،رانا تنویرحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.