دوہرے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے 2 مجرمان بری

منگل 17 جون 2025 22:31

دوہرے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے 2 مجرمان بری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دوہرے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے دو مجرمان کو بری کر دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے قرار دیا کہ شواہد ناکافی اور ناقابلِ بھروسہ ہیں لہٰذا سزا برقرار نہیں رکھی جا سکتی، اپیل کنندہ کے وکیل نے مئوقف اختیار کیا کہ جو تحقیقات پر سوالیہ نشان ہے، مقتولین کا پوسٹ مارٹم 10 گھنٹے کی تاخیر سے کیا گیا، مجرمان پر 2020 میں دو بھائیوں، طاہر اور لیاقت کو قتل کرنے کا الزام تھا۔