
کسان دوست بجٹ اور زرعی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہیں ،رانا تنویرحسین
منگل 17 جون 2025 21:04

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران وزارت متعدد اصلاحات لا رہی ہے، جن میں ڈیجیٹل زراعت، موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت رکھنے والی ٹیکنالوجیز، زرعی تحقیق اور جدید تربیت یافتہ افرادی قوت کی تیاری شامل ہیں۔
رانا تنویر حسین نے بتایا کہ حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر مربوط پالیسی سازی پر کام کر رہی ہے تاکہ زرعی میدان میں جدیدیت لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو مارکیٹ تک براہِ راست رسائی، منڈیوں کی بہتری، زرعی ایکسپورٹ کے فروغ اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی حوصلہ افزائی کے اقدامات بجٹ میں شامل ہیں۔وزیر مملکت قومی غذائی تحفظ و تحقیق ملک رشید احمد خان نے بھی ملاقات میں زرعی اصلاحات پر مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت میں نئے عزم کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے تاکہ ملک میں غذائی تحفظ کو مستحکم بنایا جا سکے۔رانا محمد سلیم ایم پی اے نے بھی کسانوں کے مسائل اجاگر کیے اور حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زرعی ترقی کے لیے ضلعی سطح پر بھی مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ملاقات کے اختتام پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت زراعت کو صرف ایک معاشی شعبہ نہیں بلکہ قومی بقا، غذائی خودکفالت اور ماحولیاتی تحفظ کا ذریعہ سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں وزارت بھرپور اصلاحاتی اقدامات، سمارٹ زراعت کے منصوبے اور کسانوں کے لیے براہِ راست معاونت کے نئے ماڈلز متعارف کروائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مشترکہ ہدف ایک خوشحال کسان، مضبوط معیشت اور پائیدار زرعی نظام ہے، اور اس منزل کے حصول کے لیے ہم پوری سنجیدگی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
مانسہرہ کے علاقہ بٹل میں آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلہ کے المناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
-
بلوچستان میں انٹرنیٹ سروسز کی بندش کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے‘ازالہ کیا جائیگا،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
حکومت پاکستان نے اپنے اشتہارات میں سب کی تصاویر چھاپی ہیں مگر قائداعظم کی تصویر نہیں، سینیٹر فیصل جاوید
-
کراچی، ٹک ٹاکر کو گرفتاری سے بچانے کیلئے خواتین کی شرمناک حرکت
-
پاکستان کی کامیابی سے بھارت کی معیشت ہچکولے کھاررہی ہے، سعید غنی
-
یہ وقت سیاست کا نہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر کام کرنا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
جشن آزادی پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ پرصوبہ بھر میں277 افراد گرفتار
-
صوبائی وزیرفیصل ایوب کھوکھر، ملک سیف الملوک کھوکھرکی عوامی اجتماع میں شرکت
-
داتا علی ہجویریؒ کی زندگی اہلِ ایمان کیلئے مینارہ نور ہے‘ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
-
72 فیصد کمپنیاں سائبرسکیورٹی کے لیے ملٹی وینڈر سسٹم پر انحصار کرتی ہیں،تحقیق
-
چینی ٹیکسٹائل گروپ کیلئے اسلام آباد میں خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بونیر میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی اموات پر دلی رنج و غم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.