
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان کابینہ کا اجلاس ، مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دی گئی
منگل 17 جون 2025 22:26

(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ کا 98 فیصد اجرا ایک بڑی کامیابی ہے جو تمام وزارتوں، بیوروکریسی اور وزیر خزانہ کی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ اسکل ڈویلپمنٹ بلوچستان حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے۔
مشیر برائے محنت اور ان کی ٹیم کی کاوشوں سے یہ منصوبہ نہ صرف کامیابی سے جاری ہے بلکہ اس کے تحت 2300 نوجوانوں کے دوسرے بیچ کو جلد تربیتی مراحل کے لیے روانہ کیا جائے گا ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کا بڑا منصوبہ شفافیت سے جاری ہے، جس کے لیے وفاقی حکومت سے آخری قسط جلد متوقع ہے 60، ارب روپے کے میگا پراجیکٹس میں اسٹیٹ بینک کے ذریعے رقوم براہ راست زمینداروں کو منتقل ہو رہی ہیں جو شفافیت کی عملی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ ایک بڑا چیلنج تھا، لیکن بلوچستان حکومت نے ایس بی کے کا مسئلہ حل کرتے ہوئے 3200 بند اسکولوں کو دوبارہ فعال کر دیا ہے، صحت کے شعبے میں بھی ایک انقلابی قدم اٹھایا گیا ہے جس کے تحت رواں ماہ کے اختتام تک 150 بیسک ہیلتھ یونٹس کو ٹیلی میڈیسن کے نظام سے منسلک کر دیا جائے گا۔ پینشن اصلاحات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے بیوروکریسی، خصوصاً چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ طویل المیعاد مالی نظم و نسق کے لیے اصلاحات ناگزیر تھیں جو اب کامیابی سے مکمل ہو چکی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو اس بار بجٹ میں سنجیدگی سے شامل کیا گیا ہے تاکہ انصاف کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے سال ہر ضلع میں ریسکیو 1122 کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس مہیا ہو سکے ۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نئے بجٹ میں اسٹریٹیجک اور لائیولی ہڈ پراجیکٹس کو اہمیت دی جا رہی ہے اس کے علاوہ ایریگیشن، کمیونیکیشن، تعلیم، صحت، امن و امان اور موسمیاتی تبدیلی کو بجٹ کی مرکزی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے ۔کابینہ نے ترقیاتی بجٹ کے 98 فیصد اجرا پر اتحادی حکومت، وزیر خزانہ، پلاننگ ڈپارٹمنٹ اور بیوروکریسی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ کا 98 فیصد اجرا بڑی کامیابی ،تمام وزارتوں، بیوروکریسی ،وزیر خزانہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا گوجرانولہ میں اہم اجلاس
-
سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے سندھ حکومت پر الزامات لگانا حافظ نعیم کی پرانی عادت ہے،شرجیل انعام میمن
-
ایران اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے‘ گورنر پنجاب
-
دوہرے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے 2 مجرمان بری
-
امریکا اس وقت جنگ بندی کی کوشش کرتا ہے جب اس کا حامی جنگ میں پِٹ رہا ہو، حافظ نعیم الرحمان
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان کابینہ کا اجلاس ، مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دی گئی
-
ایران کی پارلیمنٹ کے اظہار تشکر کے الفاظ قابل تحسین ہیں، شازیہ مری
-
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اونٹوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ کیمل ڈے ‘‘ 22 جون کو منایا جائے گا
-
26نومبر کا احتجاج ،سٹیٹ کونسل مقرر کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل منظور
-
کسان دوست بجٹ اور زرعی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہیں ،رانا تنویرحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.