چین کی قومی معیشت کی ترقی کا سفر مئی میں مستحکم پیشرفت کے ساتھ جاری رہا، ادارہ شماریات

پیر 16 جون 2025 15:34

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) چین کے ادارے برائے شماریات کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مئی میں بھی چین کی قومی معیشت نے دباؤ کے باوجود بتدریج پیش رفت کی ہے۔ پیداوار اور طلب میں بتدریج اضافہ ہوا، روزگار کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی میں مخصوص حجم سے بڑے صنعتی اداروں کی قدر میں سالانہ 5.8 فیصد اور ماہانہ 0.61 فیصد اضافہ ہوا۔

سروس انڈسٹری کی ترقی میں بھی تیزی آئی ہے۔ نیشنل سروس انڈسٹری پراڈکشن انڈیکس میں سالانہ 6.2 فیصد اضافہ ہوا ہے جو اپریل کے مقابلہ میں 0.2 فیصد زیادہ ہے۔ اشیائے خوردونوش کی کل خوردہ فروخت 4.1326 ٹریلین یوآن رہی جس میں سالانہ 6.4 فیصد اور اپریل کے مقابلہ میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال میں جنوری سے مئی کے دوران کسانوں کو چھوڑ کر قومی فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری 1.91947 ٹریلین یوآن تھی جس میں سالانہ 3.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :