بھکر ،ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ضلعی امن کمیٹی کا کردار نہایت اہم ہے۔ڈپٹی کمشنر

پیر 16 جون 2025 16:57

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ضلعی امن کمیٹی کا کردار نہایت اہم ہے۔ یہ بات انہوں نے محرم الحرام کے سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اے ڈی سی جی ارشد وٹو، ایس پی انوسٹی گیشن شوکت، رانا آفتاب احمد خان، مولانا محمد صفی اللہ، صاحبزادہ منصور سلطان، رانا محمد اشرف خان، علامہ قلب محمد علی شہانی، صاحبزادہ عابد سلطان، سید قیصر عباس نقوی، حاجی محبوب احمد ملک،سید ممتاز حسین شاہ ،سید کریم حیدر،قاری عبد الشکور،مولانا ذکا اللہ خالد،صاحبزادہ عبد الرحیم رضوی ،صاحبزادہ عبد العلیم ،سید محمد علی ،سید مہتاب حسین شاہ ،ملک عاشق حسین کھوکھر، مولانا محمد ابوبکر ،ملک نزیر حسین کھیمٹہ ،ملک محمد امیر اقبال کہاوڑ ،ملک محمد اقبال جوڑا اور اقلیتی نمائندے پادری مرقس مسیح سمیت دیگر معزز اراکین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل الرٹ ہیں اور حکومت پنجاب کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علما کرام اور سول سوسائٹی باہمی تعاون سے ضلع میں مثالی امن کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

اجلاس میں شریک اراکین نے سیکیورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ ضلع کا پرامن ماحول متاثر نہ ہو۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محرم الحرام کے دوران اتحاد، بھائی چارے اور برداشت کے پیغام کو عام کیا جائے گا اور امن دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔\378