سعودی عرب نے معروف صحافی کو پھانسی دے دی

معروف صحافی ترکی الجاسر پر دہشت گردی اور غداری کے الزامات تھے

پیر 16 جون 2025 17:10

سعودی عرب نے معروف صحافی کو پھانسی دے دی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)سعودی عرب نے معروف صحافی ترکی الجاسر کو 7 سال قید میں رکھنے کے بعد پھانسی دے دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنوں کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ انہیں جھوٹے الزامات پر سزائے موت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کے کارکن کا کہنا تھا کہ معروف صحافی ترکی الجاسر پر دہشت گردی اور غداری کے الزامات تھے۔