-میرب کے نام کے نعرے لگانے پر عاصم اظہر کی مداحوں سے پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل

ةگلوکار کی جانب سے مداحوں کو یاد دہانی کروائی گئی کہ وہ فنکاروں کے ذاتی معاملات کا لحاظ رکھیں

پیر 16 جون 2025 17:51

گ*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء) کنسرٹ کے دوران گلوکار عاصم اظہر نے مداحوں سے نجی معاملات کا احترام کرنے کی اپیل کردی۔حال ہی میں منعقد ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران مشہور گلوکار عاصم اظہر نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے ذاتی معاملات کو عوامی ایونٹس میں نہ لائیں۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کچھ مداحوں نے عاصم کی سابق منگیتر، میرب علی کے نام کے نعرے لگائے جس پر عاصم اظہر نے مائیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے رویے سے گریز کریں اور ان کی پرائیویسی کا احترام کریں کیونکہ اس سے ان دونوں کی فیملی کو بھی تکلیف پہنچے گی۔

گلوکار کی جانب سے مداحوں کو یاد دہانی کروائی گئی کہ وہ فنکاروں کے ذاتی معاملات کا لحاظ رکھیں۔گلوکار کے اس عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ کچھ افراد نے عاصم اظہر کے مقف کو سراہا جبکہ دیگر نے اس واقعے کو غیر متوقع قرار دیا۔یاد رہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی منگیتر تھے تاہم دونوں نے رواں ہفتے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سے دونوں سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔