رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری میں نادرا ای سہولت کا افتتاح

پیر 16 جون 2025 22:05

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء) رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری میں نادرا ای سہولت کا افتتاح‘ صدر رحیم یار خان چیمبر آف کامرس ولید احمد اور ڈسٹرکٹ ہیڈ نادرا ای سہولت محمد قاسم نے کیا.صدر رحیم یار خان چیمبر آف کامرس ولید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میری تمام ٹیم دن اور رات ممبران کی فلاح اور ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میری اور میری ٹیم کی بھرپور کوشش ہے کے ہم اپنے قابل احترام ممبران کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچا سکیں اس ضمن میں آج ہم نے نادرا ای سہولت ہیلپ ڈیسک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہی.نائب صدر محمد افضال نے کہا کہ ممبران نادرا ای سہولت کے تمام سہولیات جن میں یوٹیلٹی بلز، ایف بی آر ادائیگیاں،سیلز ٹیکس، بایومیٹرک تصدیق،اسلحہ لائسنس فیس کی ادائیگی و دیگر سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔