Live Updates

پاکستانی قوم ایران کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، لاہور چیمبر

پیر 16 جون 2025 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایک اہم پریس کانفرنس میں ایران سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ایران کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔پریس کانفرنس کی صدارت لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے کی جبکہ سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان، نائب صدر شاہد نذیر چودھری، سابق صدور میاں انجم نثار، محمد علی میاں اور سابق نائب صدر فہیم الرحمن سہگل بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔پریس کانفرنس کے شرکا نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم مکمل طور پر ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے اسرائیل کو عالمی امن کے لیے ایک ناسور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ظلم کے مقابلے میں پاکستانی عوام ایران کے ساتھ آہنی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔تمام شرکا نے متفقہ طور پر ایران کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام اور کاروباری برادری ایران کے ساتھ جارحیت، ناانصافی اور غیر ملکی مداخلت کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات