Live Updates

پنجاب حکومت کا بجٹ میں 40ارب لاگت سے راشن کارڈ کا اعلان

12 لاکھ رجسٹرڈ ورکرز کو راشن کی فراہمی کیلئے 3000 روپے تک ماہانہ معاشی ریلیف فراہم کیا جائیگا

پیر 16 جون 2025 22:21

پنجاب حکومت کا بجٹ میں 40ارب لاگت سے راشن کارڈ کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال میں 40 ارب روپے کی لاگت سے ’’ مریم نواز شریف سوشل سکیورٹی راشن کارڈ ‘‘کے نام سے انقلابی منصو بہ تجویز کر دیا ۔

(جاری ہے)

بجٹ دستاویز کے مطابق اس منصوبے کا مقصد 12 لاکھ رجسٹرڈ ورکرز کو راشن کی فراہمی کے لئے 3000 روپے تک ماہانہ معاشی ریلیف فراہم کرناہے ۔علاوہ ازیں اقلیتی برادری کی سماجی اور معاشی بہتری کیلئے شروع کئے جانے والے چیف منسٹر مینارٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کثیر جہتی ترقیاتی اسکیمیں بھی متعارف کرائی جائیں گی جن کے لئے اس بجٹ میں 1 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات