اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں، دوران منشیات فروشی،غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث96 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 26کلو گرام سے زائد ہیروئن،1195گرام سے زائد آئس، 370 گر ام سے زائد چرس برآمد

پیر 16 جون 2025 23:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) اسلام آباد پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دو ران گزشتہ ہفتے منشیات فروشی،غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث96 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 26کلو گرام سے زائد ہیروئن،1195گرام سے زائد آئس، 370 گر ام سے زائد چرس، 816 بوتلیں شراب،35 مختلف بور کے پستول،تین رائفلیں ، بڑ ی تعدادمیں ایمو نیشن اور 13 خنجر بھی برآمد کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلا م آباد پولیس کی غیر قانونی اسلحہ،منشیات فروشی اور سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان کی گرفتاری کے لئے بھرپور مہم جاری ہے ،اس سلسلہ میں پولیس ٹیموں نے گزشتہ ہفتے کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی میں ملوث 96ملزمان کو گرفتارکیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 26کلو گرام سے زائد ہیروئن،1195گرام سے زائد آئس، 370 گر ام سے زائد چرس، 816بوتلیں شراب،35 مختلف بور کے پستول،تین رائفلیں ،بڑ ی تعدادمیں ایمو نیشن اور 13 خنجر برآمد کئے گئے، انسپکٹر جنر ل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کی غیر قانونی اسلحہ، منشیات فروشی اور مجرمان اشتہا ریو ں کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے،اس سلسلہ میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد محمد شعیب خان نے کہا کہ مہم کا مقصد شہر میں جرائم کی روک تھام کے ساتھ شہر کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کر نا اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا نا ہے،انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف قانونی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور اس کے سدباب کیلئے جامعہ حکمت عملی اپنائی جائے، کسی بھی عناصر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے،وفاقی دارلحکومت میں غیر قانونی اسلحہ کے استعمال اور شہریوں میں خوف وہراس پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،جن شہریوں کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ موجود ہے وہ اس کا اندراج اپنے متعلقہ تھانے میں کروائیں اور اسلام آباد پولیس کی غیر قانونی اسلحہ کے خلاف جاری مہم میں ساتھ دیں،اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن" پکار-15 "پر فوراً اطلاع دیں۔