اسلام آبادپولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر محمد افضل کے اعزاز میں الوداعی تقریب

پیر 16 جون 2025 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) اسلام آبادپولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر محمد افضل کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا، اے آئی جی لاجسٹکس عبد الحق عمرانی نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسر کو اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی اور ان کے مستقبل کے لئے نیک تمنائو ں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادپولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر محمد افضل کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرزمیں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا،تقریب میں اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس لاجسٹکس عبد الحق عمرانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، اے آئی جی لاجسٹکس نے ریٹائر ڈ ہونے والے پولیس افسرکی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے جس نے سروس شروع کی وہ ایک دن ریٹائرڈ بھی ہو گا،آپ نے ایک لمبا عرصہ محکمہ پولیس کی خدمت کی ہے، دوران سروس ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ ایسے کام کیے جائیں جس سے آپ کا نام روشن ہو اور آپ کے کردار کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے،ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جائے،انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنا زندگی کا قیمتی حصہ محکمہ پولیس میں گزار کر عوام کی خدمت کی، اس کے بدلے محکمہ پولیس نے بھی آپ کو عزت،وقار اور ایک مقام دیا جس پر آپ کو اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو کوئی بھی نجی و سرکاری مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے، اس موقع پر ریٹائرڈ ہونیوالے پولیس افسر نے عزت افزائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اے آئی جی لاجسٹکس کا شکریہ ادا کیا ،تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے ریٹائرڈ ہونے والے افسرکی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :