اسلام آباد پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بلا تفریق قانونی کارروائیاں جاری

گزشتہ ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر09ہزار322گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں و گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں

پیر 16 جون 2025 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) اسلام آباد پولیس کی شہر میں مربوط ٹریفک نظام کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بلا تفریق قانونی کارروائیاں جاری ہیں ،گزشتہ ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر09ہزار322گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں ،مال برداراور عوامی نقل وحمل گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیںگئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پو لیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں عمل میں لا کر حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اس سلسلہ میں گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر09ہزار322گاڑیوں ،موٹر سائیکل سواروں ،مال بردار اور عوامی نقل و حمل والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئی،اسلام آبادٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کے تحت1051 غیرنمونہ نمبر پلیٹس ،1302 بغیر ہیلمنٹ،1816غیر قانونی پارکنگ ،775مخالف سمت کے استعمال ،1103 ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی ،420سیٹ بیلٹ،98موبائل فون کے استعمال اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں،جبکہ1779گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو سنگین خلاف ورزی پر مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا گیا،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ سید ذیشان حیدر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ دورا ن ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تاکہ شہر میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے، اسلام آباد ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام اور قانون کی بالا دستی کو مساوی بنیادوں پر یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :