وارث خان پولیس کا کچھ افراد سے لڑائی جھگڑا، ناروا سلوک

سی پی او کا نوٹس ،ایس پی راول کو فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا حکم دے دیا

پیر 16 جون 2025 23:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)وارث خان پولیس کے کچھ افراد سے لڑائی جھگڑے اور ناروا سلوک کے معاملے کا سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول کو فیکٹ فائینڈنگ انکوائری کا حکم دیا، واقعہ میں شامل دونوں فریقین کو سن کر دستیاب شواہد کی روشنی میں انکوائری کی رپورٹ پیش کی جائے گی، ابتدائی پوچھ گچھ کے مطابق رات گئے گلی میں بیٹھے افراد سے پوچھ گچھ پر کچھ افراد کی جانب سے گالم گلوچ اور ہاتھا پائی کا معاملہ سامنے آیا ہے تاہم دونوں فریقین سے مفصل انکوائری کی جا رہی ہے، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں حقائق کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا، اختیارات سے تجاوز یا ناروا سلوک کی اجازت نہیں دی جا سکتی تاہم پولیس سے مزاحمت بھی قابل برداشت نہیں، رات گئے مختلف علاقوں میں جرائم کی روک تھام کے سلسلہ میں محافظ و ڈولفن سکواڈ گشت پر مامور ہیں جن کے ساتھ تعاون ہر فرد کا معاشرتی و قانونی فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :