تھانہ بنی پولیس کی کاروائی، آتش بازی کا سامان لے کر جانے والا شخص گرفتار

پیر 16 جون 2025 23:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) تھانہ بنی پولیس کی ایک کارروائی کے دوران آتش بازی کا سامان لے کر جانے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کر جانے والے شخص کو گرفتار کر لیا، پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روک کر چیک کیا تو سامان آتش بازی 200 ہوائیاں بر آمد ہوئیں، بنی پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا، زیر حراست کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ آتش بازی کے ذریعے اپنی اور شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :