منشیات اور مین پوڑی سپلائرز کے خلاف جاری مہم، بدنام زمانہ چرس سپلائر گرفتار

پیر 16 جون 2025 23:15

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) منشیات اور مین پوڑی سپلائرز کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی زیر قیادت ضلع بھر میں کریک ڈان۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم نے انچارج پولیس پوسٹ کپور موری کے ہمراہ بڑی کارروائی بدنام زمانہ چرس سپلائر محمد شاہ عرف نانا شاہ کو گرفتار کرلیا جس سے 3 کلو 124 گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا. ایس ایچ او تھانہ ملاکاتیار نے دوران گشت کارروائی ایک مین پوڑی فروش سجاد علی سومرو کو گرفتار کرلیا جس سے 1000 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا. ایس ایچ او تھانہ شیخ بھرکیو نے دوران گشت اپنے کارروائی ایک مین پوڑی فروش وزیر علی لغاری کو گرفتار کرلیا جس سے 500 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا. ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان نے دوران پیٹرولنگ کارروائی ایک سفینہ گٹکا سپلائر طاہر محمد سومرو کو گرفتار کرلیا جس سے 550 عدد سفینہ گٹکا برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔