Live Updates

سمارٹ سیف سٹیز پروگرام ، 10 ڈویژن کیلئے 5.8 ارب روپے مختص

پیر 16 جون 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) پنجاب حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سمارٹ سیف سٹیز سی ایم تحصیل پراجیکٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔اس پروگرام کے پنجاب کے 10 ڈویژن کیلئے 5.8 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پی پی آئی سی تھری لاہور پراجیکٹ فیز ون کے تحت لاہور سیف سٹی پراجیکٹ کی ری ویمپنگ اور اپ گریڈیشن کیلئے بھی آئندہ مالی سال میں 1.2 ارب روپے کی خطیر رقم رکھنے کا اعلان کیا گیا ۔ علاوہ ازیں19اضلاع کیلئے سمارٹ سیف سٹیز کے پروگرام کی تکمیل کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں2 ارب 54 کروڑ روپے بھی مختص کرنے کی تجویز دی گئی ۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :