رحیم یار خان‘کچہ کے خطرناک ڈاکو نوخاف اور بین الاضلعی ڈاکو عثمان نے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا

پیر 16 جون 2025 22:30

ٌ رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء)کچہ کے خطرناک ڈاکو نوخاف اور بین الاضلعی ڈاکو عثمان نے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا ، ڈاکو نوخاف نے بھونگ پولیس جبکہ ڈاکو عثمان نے خود کو پکالاڑاں پولیس کے سامنے پیش کر دیا ، سرنڈر ہونے والے ڈاکو قتل ، ڈکیتی ، اقدام قتل ، پولیس پر حملوں سمیت سنگین جرائم کے مقدمات میں ریکارڈی چلے آرہے تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس کی کچہ کریمینلز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پے در پے کامیاب کارروائیوں کے نتائج تیزی سے برآمد ہونے لگے ، گزشتہ روز کچہ کے خطرناک ڈاکو نوخاف نے خود کو تھانہ بھونگ پولیس کے سرنڈر کر دیا ، اسی طرح بین الاضلعی ڈاکو عثمان عرف عثمی نے خود کو تھانہ پکالاڑاں پولیس کے سامنے پیش کیا ہے ، ڈاکو نوخاف سرکل صادق آباد اور بھونگ کے تھانہ جات میں 11 مقدمات جبکہ ڈاکو عثمان ضلع رحیم یارخان اور مظفر گڑھ کے تھانہ جات میں 37 مقدمات کا ریکارڈی ہے ، دونوں ملزمان انتہائی سفاک اور خطرناک تھے جو کہ قتل ، ڈکیتی ، اقدام قتل ، پولیس پر حملوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں ، ڈی پی او عرفان علی سموں کا کہنا ہے کہ پولیس کے سامنے پیش ہونے والے ڈاکوں ، جرائم پیشہ عناصر کو پورا موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنے خلاف درج مقدمات کا عدالتوں کو سامنا کرتے ہوئے تصفیحہ جات کروائیں اور ائندہ تائب ہوتے ہوئے اچھے اور پر امن شہری کے طور پر زندگی میں واپس آ سکیں ہر پیش ہونے والے کریمینل سے انصاف کی جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :